عرب امارات نے پاکستان سے 1 ارب ڈالرز واپس نہیں مانگے،وضاحت کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیا گیا ایک ارب ڈالر قرض گزشتہ ہفتے واپس کرنا تھا تاہم یو اے ای نے ابھی تک اس کیواپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق امارات سے اس حوالے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ہفتے اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لیے اس رقم کی اشد ضرورت ہے جب کہ

گزشتہ ہفتے قرض کی واپسی کا تقاضا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وہ امارات سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں تاہم اس مرحلے پر تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں