عقل اور خوش قسمتی کے درمیان مقابلہ ہو توکون غالب آئے گا؟ نیلم منیرکا دعویٰ

لاہور ( این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ عقل اور خوش قسمتی کے درمیان مقابلہ ہو تو خوش قسمتی غالب آجائے گی ، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج عقلمند سب سے زیادہ دولت مند ہوتے مگر دنیا میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اپنے ساتھ خوش قسمتی لیکر پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ آپ محنت کریں اور باقی معاملہ خدا کی ذات پر چھوڑ دیں ۔22کروڑ عوام کے اس ملک میں صرف 5سے 7ہزار لوگ فنکار ہیں اور یہ ان کی

خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انسان کے لئے کیا خوش بختی کی علامت ہو سکتا ہے یہ تو رب کی ذات ہی جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے اوراپنے ملک میں جو سکون اور راحت میسر ہوتی ہے وہ کسی ترقی یافتہ ملک میں بھی قیام میں نہیں ہوسکتی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: