علامہ خادم رضوی کا انتقال کس وجہ سے ہوا ؟ سینئر صحافی نے اصل حقیقت بتا دی

لاہو ر(ویب ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ہیں ،انہیں طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے شیخ زائد ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ وفات پا گئے ۔ صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ۔مائیکرو بلاگنگ



ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خادم حسین رضوی کی کورونا وائرس کے باعث موت ہو گئی ،پھر صحافی نے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ شیخ زائد ہسپتال نے اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ علامہ خادم حسین کے فیملی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی سربراہ کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ دے۔وزیر اعظم عمران خان نے خادم حسین رضوی کے انتقال پر اہل خانہ اور کارکنان سے اظہار تعزیت کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے۔خادم حسین رضوی کے انتقال پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین اور سچےعاشق رسول ؐسے محروم ہوگیا ہے، دین اسلام کیلئے مولانا خادم حسین کی خدمات کو تادیر یاد رکھاجائےگا۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی جانب سے مولانا خادم حسین رضوی کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ق لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرحوم سچے عاشق رسول ؐتھے، مولانا خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







%d bloggers like this: