علامہ خادم رضوی کی نما ز جنازہ کا دن اور وقت تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ علامہ خادم رضوی کے فیملی ذڑائع نے تصدیق کر کے بتایا ہے کہ علامہ خادم رضوی کینمازجنازہ آج تین بجے مینار گرائونڈ میں ہو گی لیکن اب کچھ ٹی وی چینلز نے کنفرم کیا ہے کہ اب علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ دن گیارہ بجے

پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی 54برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ جمعرات کو انتقال کرگئے ہیں۔ٹی ایل پی کے دوسرے گروپ کے سربراہ آصف جلالی نے بھی خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کی۔تفصیلات کے مطابق خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ہونے والے ٹی ایل پی کے دھرنے کی بھی قیادت کی تھی اور اسی دوران انہیں بخار ہوا تھا۔طبیعت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔خادم حسین رضوی کی میت ہسپتال سے ان کے گھر منتقل کردی گئی ہے ، گھر کے باہر بڑی تعداد میں ٹی ایل پی کے کارکن اور ان کے عقیدت مند پہنچے ۔ یاد رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیداہوئے ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی،وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔ عرصہ قبل علامہ خاد م حسین کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھیپاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قرار دیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خادم حسین رضوی کے موت کی تصدیق کرتے ہویے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی خادم حسین رضوی کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے ،

Leave a Reply

%d bloggers like this: