علی ظفر کیلئے ایک اور مشکل، خاتون نے پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا

علی ظفر کیلئے ایک اور مشکل، خاتون نے پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا

گلوکار علی ظفر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے، خاتون کا الزام لگاتے ہوئے پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں، لینا غنی نامی خاتون کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے، خاتون کا علی ظفر پر الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ اپنی درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ علی ظفر نے مجھے پہلی مرتبہ 2014ء میں لندن میں پاکستانی فیشن کے دوران ہراساں کیا اور اُسی برس علی ظفر نے مجھ سے دو مرتبہ پھر نازیبا گفتگو کی، علی ظفر کی طرف سے ہراساں کیے جانے سے متعلق اپنی بہن اور دوستوں کو بھی آگاہ کیا۔

خاتون کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگاتے ہوئے اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ 19 مارچ 2018ء کو معروف سنگر میشا شفیع اور ایکٹریس صبا قمر نے بھی علی ظفر پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

لینا غنی نے اپنی درخواست میں موقف اپناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے کی گئی 20 اور 22 دسمبر 2020 کی ٹویٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس کے خلاف شروع ہونے والی جنسی ہراسانی کی مہم میں میرا ہاتھ ہے، علی ظفر کی جانب سے اس طرح کی الزامات لگانے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

خاتون کا سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درخواست گزار کے 19 اپریل 2018 کے ٹویٹس کو سچ پر مبنی قرار دیا جائے، علی ظفر کو سوشل میڈیا سمیت آن لائن، ٹی وی چینلز پرمواد اور خبریں چھپوانے سے روکا جائے، کیونکہ علی ظفر اس طرح کے بیانات سے مجھے نیچا دکھانے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا گلوکارہ میشا شفیع کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ وہ کبھی میشا شفیع سے ملی ہیں۔

 علی ظفر کیلئے ایک اور مشکل، خاتون نے پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا

The post علی ظفر کیلئے ایک اور مشکل، خاتون نے پچاس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: