عمران خان نے 13ارب ڈالر کا قرضہ لے کربھی ایک اینٹ نہیں لگائی،ن لیگ کی وزیراعظم پر شدید تنقید

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 13ارب ڈالر کا قرضہ لے بھی ایک اینٹ نہیں لگائی۔ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر بیڑہ غرق کردیا ہے۔میڈم فردوس راوی ریور شہبازشریف کا پروجیکٹجس پر عمران خان نے اپنی تختی لگائی ہے۔راوی ریور پروجیکٹ کے ہزاروں متاثر ین عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں،جن کو لیڈ ایک صوبائی وزیر کے بھائی کررہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاشہبازشریف نے اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ میں اراضی کے حصول کیلئے اربوں

کی متاثرین کو ادائیگیاں کی۔دو ماہ سے راوی ریور پروجیکٹ کے متاثرین احتجاج کررہے ہیں لیکن پنجاب حکومت ٹی وی پر اس پروجیکٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔میڈم فردوس جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے آپ اپنے نئے نویلے آقا کی خوشامد میں فیاض چوہان سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔کوئی غیر ملکی کمپنی پی ٹی آئی کے کسی پروجیکٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی حامی نہیں ۔تین سال قبل جس غیر ملکی کمپنی نے ملکی ضرورت کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا اس کیخلاف نیب میدان میں آگیا۔ نیب کے خوف سے تمام غیر ملکی کمپنیاں بدظن ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: