عمران خان وزیر اعظم نہیں سلیکٹڈ ہے جسے دھاندلی کے ذریعے عوام کے سر پر بٹھا دیا گیا: نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہیں جسے سلیکٹرز نے دھاندلی کے ذریعے 22 کروڑ عوام کے سر پر بٹھا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر میٹنگ سے  نکلتے ہوئے کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر انڈین میڈیا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوس ناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ ایک آپ اتنے گر جائیں۔  شاید تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عمران خان وزیر اعظم نہیں سلیکٹڈ ہے تو انکو سلیکٹ کرنے والوں پر اس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں میاں نواز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ کی سینئیر قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حسنین جمیل فریدی کا تعلق پاکپتن سے ہے، آپ ایک مضمون نویس اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاسی ورکر ہیں۔ مصنف نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے سیاسیات اور عمرانیات میں ایم-اے جبکہ تاریخِ پاکستان میں ایم۔فل کیا ہے۔ مصنف سیاست، صحافت اور تدریس کے شعبہ سے منسلک ہیں۔

%d bloggers like this: