عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام، عمر گل آبدیدہ

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔۔ عمر گل آبدیدہ ہوگئے

عمر گل کے 20سالہ پروفیشنل کیریئر کا سفر تمام ہو گیا۔ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کی وجہ سے سدرن پنجاب کیخلاف مقابلہ ان کا آخری میچ ثابت ہوا، میدان میں ساتھی کھلاڑیوں و آفیشلز نے عمر گل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

عمر گل نے گراؤنڈ میں ساتھی کھلاڑیوں کے بلّوں کی چھاؤں سے گزر کر گلے سے لگا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شاندار 20 سالہ کیرئر کے اختتام پر پی سی بی نے بھی عمر گل کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ پی سی بی نے کہا کہ زندگی میں سبھی اچھی چیزوں کو کبھی نہ کبھی ختم ہونا ہوتا ہے۔ عمر گل کا شکریہ۔

اس موقع پر میڈا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کا اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین اور بالخصوص اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر سفر میں مجھے سپورٹ کیا اور پی سی بی کا بھی شکریہ۔

عمر گل نے کہا کہ وہ ابھی کرکٹ چھوڑنا نہیں چاہتے تھے مگر جو بھی آج سٹار ہے اسے کبھی نہ کبھی تو چھوڑ کر جانا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا، اس گفتگو کے دوران عمر گل آبدیدہ ہو گئے۔

The post عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام، عمر گل آبدیدہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: