عوام کا انتظار ختم! نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے فلیٹس کی الاٹمنٹ کیسے ہوگی؟ قیمت کتنی ہوگی؟ سب کچھ سامنے آگیا

<!– –>

<!–

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
–> <!–

googletag.cmd.push(function() { googletag.display(‘div-gpt-ad-1518176776442-0’); });

–>
<!–

googletag.cmd.push(function() { googletag.display(‘div-gpt-ad-1518766058477-0’); });

–>

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی ، ایک فلیٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔



 تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی لاہور میں4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے ، ان اپارٹمنٹس میں 50 فیصد کوٹہ عام عوام کیلئے ہو گا جب کہ 20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین اور 20 فیصد کوٹہ ایل ڈی اے ملازمین کے لیے رکھا گیا ہے جب کہ 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق ایک فلیٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی اور وکلاء برادری کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔







<!–

–>


%d bloggers like this: