عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلو ورنہ ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کے نام بڑا پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے حکومت آگئے ہیں۔ حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پرجلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن کے خواہشمند



پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کررہے ہیں، پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے۔ جبکہ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا اخلاقی جواز نہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پرایف آئی آر درج کرائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی کھیل کھیل رہی ہے، جلسہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشانہ سیاست کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہفتہ کے دن کئے گئے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے پر مصر ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ ‏اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ‏ذاتی مفاد کیلئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔







%d bloggers like this: