غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں،ہمارے 2 کروڑ ووٹر زغدار ہیں؟ احسن اقبال نے وارننگ دیتے ہوئے کئی سوال اٹھا دیے

نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت بوکھلایٹ کا شکار ہے اور اس کے اوسان خطا ہیں، حکومتی ترجمانوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کے اداروں کو متنازعہ کر دیا جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اپنی نالائقی اور ناکامی پر قوم کو جواب دینا ہو چاہیے کہ ملک کیوں نہیں چل سکا،
حکومت ثابت کرنا چاہتی ہے کہ (ن)لیگ کے 2 کروڑ ووٹر پاکستان کے غدار ہیں جبکہ پاکستان کی عوام پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق دیکھنا

چاہتے ہیں،آل پارٹیز کا مقصد آئین کی بالادستی ہے اور 72 سال سے اس ملک کو قائد اعظم کی سوچ کے مطابق نہیں چلایا گیا، یہ جنگ کسی کے خلاف نہیں بلکہ عوام کو دھوکہ دینا ہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جواب دو کہ ہماری خواتین کے خلاف جرائم کیوں ہوتے ہیں، پاکستان میں مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے جبکہ (ن)لیگ دور میں غریب کے معاشی حالات بہتر تھے،(ن)لیگ نے عوام کو خوشحال کیا تھا،یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو اس ملک سے بھگادیا گیابلکہ گندم کی فصل مارکیٹ میں آتی ہے لیکن آٹا غائب ہے، بی آر ٹی پر نیب کیوں کام نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کرپٹ وزرا ء کو ملک سے بھگا رہی ہے،آئین اور قانون میں یہ گنجائش نہیں کہ وزیر اعظم این آر او دے سکے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ حکومتی وزرا ء بتائیں کہ کس آئین کے تحت وزیر اعظم این آر او دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے این آر او نہیں روٹی مانگ رہی ہے غربت، بے روز گاری، کشمیر، معیشتاور سی پیک سوشل میڈیا پر حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے حفاظت کے لئے جانیں پیش کر رہے ہیں اس لیے ہم ان کے اہل خانہ کو
سیلو ٹ پیش کرتے ہیں، پاکستان کے مستقبل کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک آئین پاکستان اور پاکستانی عوام کی منشا کے مطابق چلایا جائے۔ ڈیموکریٹک موومنٹ ایک خوبصورت گل دستہ ہے جس میں چاروں صوبوں اور وفاق کی علامت ہے، آزاد شفاف انتخابات ہی اس ملک کا واحد حل ہے،حکومت نے غریب عوام کا تیل نکال دیا ہے،حکومت کے ترجمانوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ غداری
کے سرٹیفکیٹ بانٹا بند کریں،وزرا ء عمران خان کی ملک دشمن تقریریں سنیں کہ یہ کس منہ کے ساتھ اپوزیشن کو غدار کہ رہے ہیں،اس بات کا بھی جواب دیں کہ آٹا 34 روپے سے 68روپے کلو، چینی 51 سے 100 روپے کیسے ہوئی او ر انہیں یہ جواب دینا ہو گا،پاکستان کی تاریخ کی یہ سب سے زیادہ کرپٹ حکومت ہے ضروری ہے کہ اس نالائق حکومت کو گھر بھیجیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: