غیریقینی سیاسی صورتحال پاکستان سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی

Pakistan Stock Exchange

اسٹاک مارکیٹ مندی سے نکلنے میں کامیاب،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

غیریقینی سیاسی صورتحال پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی۔۔۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شروع ہونے والے مندی کا رجحان کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی جاری رہا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، آج کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں 911 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس42 ہزار779 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تک ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر3 ہزار 57 پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی ہے ، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی کیپٹلائزیشن 8 ہزار192 ارب روپے تھی جو آج کی مندی کے بعد 7ہزار947 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

سٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ حفیظ شیخ کی یوسف رضاگیلانی کے ہاتھوں شکست کے بعد پیدا ہونیوالی غیریقینی سیاسی صورتحال بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کا آغاز ہی مندی سے ہوا تھا پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں786 پوائنٹس، دوسرے روز828 پوائنٹس، تیسرے روز531 پوائنٹس جبکہ آج ہفتے کے چوتھے روزانڈیکس میں 911 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post غیریقینی سیاسی صورتحال پاکستان سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.