
پاکستانی ہمیشہ ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پریشانی کا شکار رہے ہیں جبکہ انہیں مصنوعات کی غیر ملکی مارکیٹس میں قیمتیں کم ہی رہی ہیں۔ آٹو موبائل انڈسٹری کی بات کی جائے تو آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 21-2016 سے معمولی بہتری آئی ہے مگر پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ ابھی بھی گنجائش موجود ہے۔
مورس گیراج (ایم جی) نامی غیر ملکی کمپنی جس کے پاکستان میں اسٹیک ہولڈر جاوید آفریدی ہیں انہوں نے حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایم جی3 کے نام سے لانچ کیے جانے والی گاڑی کی قیمت کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا جس سے اس کمپنی کی قیمتوں کے حوالے سے ہونے والی بحث کو ایک نیا رخ ملا ہے۔
LESS THAN Rs 2 MILLION
https://t.co/jF3qmxWS37
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 17, 2021
انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ روز پہلے ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے عوام سے ایم جی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے مشورہ مانگا تھا تاہم اب ایک نئے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 2 ملین یعنی 20 لاکھ سے کم ہی ہوگی۔
ایم جی3 ٹویوٹا وٹز اور سوزوکی سوئفٹ کی طرح کی ایک فیملی کار ہے جس میں دو طرح کے انجنوں کی سہولت موجود ہے ایک 1.5 چار سلنڈر پٹرول انجن ہے جس میں 105 ہارس پاور کی طاقت موجود ہے جبکہ دوسرا 1.5 چار سلنڈر کے ساتھ 109 ہارس پاور کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس گاڑی کو پہلے 5 گیئر مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ مارکیٹ میں لایا گیا تھا جبکہ بعد ازاں گاڑی میں تبدیلی کر کے 4 گیئر کی آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔
اس گاڑی کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ جدید سہولیات سے مزئین اس گاڑی کو پاکستانی مارکیٹ میں صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جائےگا اور یہ گاڑی پاکستانیوں کی امیدوں پر پوری بھی اترے گی۔
The post غیر ملکی آٹوموبائل کمپنی کی کار ایم جی3 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.