غیر ملکی خاتون کرکٹر بھی محمد رضوان کی شاندار سنچری کے بعد ان کی فین ہو گئیں

غیر ملکی خاتون کرکٹر بھی محمد رضوان کی شاندار سنچری کے بعد ان کی فین ہو گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 64 گنیدوں پر6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر عالمی سطح پر ایک الگ پہچان بنا لی ہے اور اسی وجہ سے کئی لوگ اور غیر ملکی کھلاڑی ان کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان کے سنچری بنانے کے بعد پی سی بی نے ٹویٹ کیا کہ وہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹی 20 میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

اسی خوبصورت سنچری کے بعد جنوبی افریقہ کی خاتون بلے باز مریزین کاپ نے ٹویٹ کیا کہ محمد رضوان بہت ہی شاندار بلے باز ہیں اور انہیں رضوان کی بلے بازی بھا گئی ہے.

اس میچ کے دوران حیدر علی نے چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ دے دیا تھا۔ انہوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

جبکہ حسین طلعت صرف 15 رنز بنا سکے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد افتخار بھی صرف 4 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ایک اینڈ سے اوپن کرنے آنے والے محمد رضوان جنوبی افریقہ کے بولرز کی پٹائی کرتے رہے، 134 رنز پر سپاملا کی بال پر آوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی خوشدل خان تھے جنہوں نے12رنز بنائے۔

فلکواؤ کی بال پر فہیم اشرف 4 رنز پر آوٹ ہوئے تو تب مجموعی سکور 143 رنز تھا اور صرف 12 بالز کا کھیل باقی تھا. فہیم کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرتے رہے.

اس طرح محمد رضوان کی سنچری نے پاکستان کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مشکل صورتحال کے بعد 3 رنز سے شکست دی.

مریزین کاپ کی بات کی جائے تو وہ بھی جنوبی افریقہ کی بہترین خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوتی ہیں جن کے پاس جنوبی افریقہ کی خواتین کھلاڑیوں میں سے سب زیادہ 102 رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 2013 میں پاکستانی ویمن ٹیم کے خلاف یہ اسکور بنایا تھا۔

یاد رہے کہ مریزین کاپ شادی شدہ ہیں اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کی کپتان ڈین وین نائیکرک سے شادی کر رکھی ہے۔

The post غیر ملکی خاتون کرکٹر بھی محمد رضوان کی شاندار سنچری کے بعد ان کی فین ہو گئیں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: