
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات تیز کردیں، 18 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 19 جنوری کو پاکستان ڈیموکریٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر کارروائی کا عمل تیز کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کی دونوں جماعتوں کو طلب کیے جانے کے نوٹس کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بات بات پر جھوٹ بولنا مریم نواز کا وطیرہ بن گیا ہے۔
مریم بی بی بات بات پر جھوٹ بولنا آپکا وطیرہ بن چکا ہے
سچ یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کااپنا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہےجسکا جواب جمع نہیں کروا رہے ہے اور 18جنوری کو ن لیگ اور PPP کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا ہے
مریم صفدرقطری خط کیبجائے فارن فنڈنگ کا جواب جمع کروائے https://t.co/xSfkAwXR4u pic.twitter.com/c5KMl5GSpx— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 14, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے جس میں یہ دونوں جماعتیں جواب جمع نہیں کروارہی ہیں، اب دونوں جماعتوں کو 18 جنوری کو طلب کیا گیا ہے تو مریم نواز قطری خط کے بجائے اس کیس میں جواب دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس کے مبینہ طور پر التوا کا شکار ہونے پر 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
The post فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے ن لیگ پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کردیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.