فارن فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کو دھچکا! الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا، دونوں جماعتوں کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیسز میں طلب کر لیا ہے، دونوں جماعتو ں کو اٹھارہ جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔



تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کی جانب سے پاکستان الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی ج سکے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اٹھارہ جنوری کو دوپہر بارہ بجے سکرونٹی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کو سکرونٹی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے دوپہر دو بجے کا وقت دیا گیا ہے۔


فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء فرح حبیب نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں جماعتوں کا اپنا فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے ، یہ ہر سوال کا جواب جھوٹ دے رہے ہیں، مریم نواز کے پارٹی کا وطیرہ بنا دیا ہے کہ بنا سمجھے ہی خوشیاں مناؤں مٹھائیاں کھاؤ۔






%d bloggers like this: