
بھارت نے 26 فروری 2019 کو آزاد کشمیر کے علاقے بالا کوٹ میں کی جانے والی جھوٹی ایئرسٹرائیک کے نتیجے میں 300 دہشتگردوں کو مارنے کے بے بنیاد دعوے اور اس پر سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر ہلالی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر معذرت کر لی۔
چند روز قبل بھارتی میڈیا نے ہم نیوز کے پروگرام کے دوران سابق سفیر ڈاکٹر ظفر ہلالی کی گفتگو کے بالاکوٹ حملے سے متعلق حصے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جس پر ہمارے پلیٹ فارم سمیت پاکستانی ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا نے بھرپور ردعمل دیا۔
پاکستانی میڈیا کے بھرپور ردعمل کے نتیجے میں بھارتی میڈیا کو خفت اٹھانا پڑی اور معروف بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے نے اس خبر کو نہ صرف اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا بلکہ اس پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ناظرین سے معافی بھی مانگی۔
CLARIFICATION
It's been brought to our notice that the segment in the video, showing former Pakistani diplomat claim that India killed many in #Balakot airstrikes, is doctored. It is our responsibility to bring this to the notice of our audience. We regret the error.— IndiaToday (@IndiaToday) January 11, 2021
انڈیا ٹوڈے نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ اس خبر کے دوران پیش کیا گیا پروگرام کا حصہ تبدیل کر کے پیش کیا گیا تھا جس میں ظفر ہلالی کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا تھا کہ بھارت نے حملہ کر کے300 دہشت گردوں کو مارا۔
انڈیاٹوڈے نے تسلیم کیا کہ اس غلط خبر کو بغیر تصدیق پھیلانا اس کی غلطی ہے جس کے لیے وہ اپنے دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔
انڈیا ٹوڈے نے نہ صرف اس خبر پر معافی مانگی بلکہ اس نے خبر کو اپنی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا ہے۔
The post ففتھ جنریشن وار فیئر میں پاکستان کامیاب،بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر پر معافی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.