فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر جاری

اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی

فلم ساز فضا علی مرزا اور مہدی علی و ہدایتکار نبیل قریشی کی اس فلم میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اکٹھے ہوئے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ 2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوگئی تھی۔

قائداعظم زندہ باد کے ٹیزر میں فہد مصطفی پولیس والے غنڈے ’’گلاب‘‘ بنے ہیں جس میں انہوں نے مونچھوں، ہئیر سٹائل، پولیس کی وردی میں دبنگ ،راوڈی ، سنگھم اور سمبا کوبھی مات دیدی ہے

ٹیزر میں ہوائی جہاز اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کو بھی اڑتا ہوا دیکھایا گیا ہے۔

قبل ازیں فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں شائقین کو یہ بھی بتایا گیا فلم کا ٹیزر بروز ہفتہ 17 اکتوبر 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔فہدمصطفیٰ اس فلم میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

گزشتہ روز اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ عکس بند کیے گئے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ فلم کسی بھارتی فلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے ۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق فلم کا مرکزی کردار "دبنگ” کے چلبل پانڈے سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے۔

The post فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کا پہلا ٹیزر جاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: