فیاض الحسن چوہان کو کیوں ہٹایا گیا؟ اندرونی کہانی

فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات سےہٹانے کیلئے پوری پلاننگ کی گئی

کچھ روز قبل پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیکر فردوس عاشق اعوان کو دیا اور یہ خود فیاض الحسن چوہان کو بھی اس وقت پتہ چلا جب نوٹی فکیشن نکل کر میڈیا پر چل چکا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ اتنا اچانک ہوا نہیں جس طرح نظر آیا ہے.

سماء نیوز چینل کے نمائندے نعیم اشرف بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ہٹانے سے قبل ان کی کچھ سرگرمیوں کی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو دکھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاسوں میں کسی بھی چیز کی منظوری دیتے وقت فیاض الحسن چوہان ’چھتر پڑیں گے‘ جیسی باتیں کرتے تھے اور یہ عثمان بزدار کو اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

مگر اس کے باوجود وزیر اعلٰی نے فیاض الحسن چوہان کو نہیں ہٹایا بلکہ موقع کا انتظار کیا جیسے شہباز گل کو ہٹانے کیلئے کیا تھا۔

صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران فیاض الحسن چوہان کی بعض ایسی سرگرمیوں کی رپورٹس تیار ہوئیں جو ٹی وی پر بتانے کے قابل نہیں ہیں۔ یہ رپورٹ وزیراعظم کو دکھا کر چوہان کو ہٹانے کی منظوری لی گئی۔

The post فیاض الحسن چوہان کو کیوں ہٹایا گیا؟ اندرونی کہانی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: