قومی ایئر لائن کے بڑی تعداد میں ملازموں کو نوکریوں سے ہٹانے کا فیصلہ

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ایئر لائن کے کاندھوں سے افرادی قوت کا بوجھ کم کرنے کے لیے ساڑھے3 ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لیے پی آئی اے نے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کر لی ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

پی آئی اے کی اس والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ریٹائر کیے جانے والے ملازمین کو ڈھائی سال میں ادائیگیاں کی جائیں گی۔

قومی ایئر لائن کے حکام کا مؤقف ہے کہ ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے ہٹا کر ادارے سے تنخواہوں کا کچھ بوجھ کم ہوگا۔

The post قومی ایئر لائن کے بڑی تعداد میں ملازموں کو نوکریوں سے ہٹانے کا فیصلہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: