قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک بار پھر نمبر 1 بننے کا سنہری موقع

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک بار پھر نمبر 1 بننے کا سنہری موقع

خبر رساں ادارے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک بار پھر نمبر ون بیٹسمین بننے کا سنہری موقع ہے، کرونا وائرس کے دوران پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے پر بابر اعظم تمام بہترین بیٹسمینوں کو شکست دیتے ہوئے نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان ہو سکتے ہیں۔

زمبابوے کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں سے جہاں بابر اعظم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی وہیں پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی انٹر نیشنل رنگ میں بھی خاصی بہتری آئے گی، جو اس وقت عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں اس وقت انگلش ٹیم کے ڈیوڈ ملان عالمی نمبر ایک ہیں، ان کے اور بابر اعظم کے درمیان صرف 8 پوائنٹس کا فرق ہے، قبل ازیں بابراعظم دو سال تک ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین رہ چکے ہیں، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر بابر اعظم اپنا کھویا ہوا مقام ایک بار پھر حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں ہر قیمت پر اچھا پرفارم کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم چوتھی جبکہ زمبابوے کی ٹیم 11 ویں پوزیشن پر ہے، اگر پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو ٹی ٹوئنٹی کی کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مزید بہتر بنا سکتی ہے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ایک بار پھر نمبر 1 بننے کا سنہری موقع appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: