لاتو ں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔۔ ۔!!! ملتان میں قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر حکومت نے اپوزیشن کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ملتان میں ریاست کی رٹ کو بار بار چیلنج کیا جارہا ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہےلیکن وہاں شر پسندی کی گئی ۔جانتے ہیں آج کےواقعہ کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں،2بچے ابو بچاؤ تحریک میں قوم کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔یہ لوگ اپنی جان چھڑانے کے لیے عوام کو مقدمات میں پھنسوانا چاہتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کورونا سے متعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے، حالانکہ یہ سب جانتے ہیں کورونا کی دوسری لہر شدت سے جاری ہے جوقوم کے لیے بڑا چیلنج بنتی جارہی ہے۔


معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے صبر کو بزدلی نہ سمجھا جائے۔ پی ڈی ایم قیادت قانون ہاتھ میں لےرہی ہے،جن لوگوں نے فسادپھیلانےکی کوشش ان کیخلاف قانون اپناخودراستہ بنائےگا۔اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں سب کچھ دھکے سے چل رہا ہے۔ نادان اپوزیشن کو کہتی ہوں ویڈیو لنک کا زمانہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن شوق سے تحریک چلائے لیکن جلسوں سے حکومتیں نہیں گرا کرتیں۔






%d bloggers like this: