لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان مریم نواز نے فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب لانگ مارچ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بہاولپور کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے ، ریلیاں بہاولپور کےکلچر کاحصہ نہیں رہیں لیکن پھر بھی عوام کی تعداد اور جوش نے مجھے اور میاں نواز شریف کو خوش کر دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عوام نے بڑی تعداد میں ریلی

میں شریک ہو کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ ضرور ہو گا لیکن اس لانگ مارچ کی تاریخ کا انتخاب عوام کی سہولت کو مدنظر رکھا جائےگا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: