لاہور:اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور:اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ چھت پر پستول سے فائرنگ کر رہی ہے اور کچھ لوگ اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ فائرنگ کرنے والی خاتون کا نام عائشہ ہے اور وہ ملت پارک لاہور کی رہائشی ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر) محمد اجمل کے حکم پر متعلقہ پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔

ملزمہ کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کارروائی اور گرفتاری پر متعلقہ پولیس کو شاباش دی اور ایس ایچ او کی کاکردگی کو سراہا۔

The post لاہور:اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: