لاہور:اپنی غلطی سے بس نکل جانے پر خاتون کی سٹاف کو ہراسگی کیس کی دھمکی،ویڈیو

لاہور میں معروف بس کمپنی ڈائیوو کے ٹھوکر نیاز بیگ اسٹیشن پر خاتون نے اپنی غلطی سے بس نکل جانے کا سارا غصہ بس کمپنی کے سٹاف پر نکال دیا۔ خاتون مسافر کو اس کی غلطی سے باور کرانے پر خاتون نے عورت کارڈ کھیلنا شروع کیا اور سٹاف کو دھمکی دی کہ اب وہ ان پر اسے ہراساں کرنے کا کیس کرائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون مسافر نے لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ ٹرمینل سے کسی دوسرے شہر کے لیے بس کی سیٹ بک کرائی تھی مگر مقررہ وقت پر ٹرمینل نہ پہنچ سکنے پر بس نکل گئی جس پر خاتون آگ بگولہ ہو گئیں اور سٹاف کو دھمکیاں دینے لگیں۔

ڈائیوو کمپنی کے اصول کے مطابق اگر کوئی مسافر آن لائن سیٹ بک کراتا ہے تو اسے گاڑی نکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے ٹرمینل پر پہنچ کر رقم ادا کر کے ٹکٹ خریدنا ہوتی ہے۔ بصورت دیگر بس نکلنے سے پہلے پہلے وہ سیٹ کسی دوسرے مسافر کو دے کر بس کو مقررہ وقت پر روانہ کر دیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سٹاف ممبر سے بس روانگی کی وجہ پوچھتی ہیں جس پر انہیں بتایا جاتا ہے کہ اس طرح سیٹ بک کرنے کی صورت میں انہیں آدھا گھنٹہ پہلے ٹرمینل پر پہنچ کر ٹکٹ خریدنا ہوتی ہے تاکہ ان کی سیٹ کو کنفرم کیا جا سکے جس پر خاتون سیخ پا ہو جاتی ہیں۔

بحث و تکرار بڑھنے پر خاتون بس کمپنی کے سٹاف کو بلاوجہ دھمکی دیتی ہیں کہ اب اس کی پاداش میں وہ سٹاف ممبران پر ہراسگی کا کیس کرائیں گی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ اگر کوئی خاتون صرف ایک معمولی بس نکل جانے پر ہراسگی کا کیس کرانے کی دھمکی دے سکتی ہے تو پھر وہ کسی بھی بات پر کیس کرا کے اپنے عورت ہونے کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

The post لاہور:اپنی غلطی سے بس نکل جانے پر خاتون کی سٹاف کو ہراسگی کیس کی دھمکی،ویڈیو appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: