لاہوریوں کے لیے چمکتی ٹرین اور ہمارے لیے چنگچی۔۔۔۔۔مصطفی کمال حکومت کی ناانصافیوں پر پھٹ پڑے

کراچی(ویب ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ حکمران ملک کوآئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں،کراچی والوں پرملازمتوں کے دروازے بند ہیں،انقلاب کے ڈرامے نہیں چلیں گے اب کراچی حساب لے گا، کراچی والے کب تک تیسرے درجے کے شہری بن کر زندگی گزاریں گے، لاہور والوں کیلئے چمکتی ٹرین



اور کراچی والوں کیلئے چنگچی دیکھتے ہیں تو خون جلتا ہے ، چیف جسٹس ہماری تعداد 3 کروڑ بتاتے ہیں ، ادارے ہمیں ایک کروڑ گنتے ہیں، کراچی دنیا کا بدترین شہر ہوگیا ہے جہاں پانی اور سیوریج نہیں ہے،اب کراچی کو بدترین ٹرانسپورٹ کا شہر قرار دیا گیا ہے، وزیراعظم ابھی تک الیکشن مہم سے باہر نہیں نکلے،وہ ایک طرف ملک میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگردوسری طرف اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کوتیارنہیں،یہ کیسی جمہوریت ہے،ایک دوسرے کوچور کہنا بند کرواورعوامی مسائل حل کرنے کے لیے ڈائیلاگ کرو،آج پاکستان میں جتنی مایوسی ہے ، اتنی مایوسی کبھی نہیں ہوئی ۔ پہلے لوگ حکمرانوں سے مایوس ہوتے تھے تو اپوزیشن سے امید ہوتی تھی ، اپوزیشن سے ناامید ہوتے تھے تو حکومت سے امید ہوتی تھی ۔ ایک ادارے سے مایوس ہوتے تھے تو دوسرے ادارے سے امید ہوتی تھی ۔ آج پاکستان کے عوام تمام سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن سے اور اداروں سے بھی مایوس ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے باغ جناح میں منعقدہ جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ آج پاکستان کے عوام تمام سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن سے اور اداروں سے بھی مایوس ہیں ۔ اب سے ڈھائی سال پہلے اس ملک پر حکومت آئی اور ڈھائی سال گزرجانے کے باوجود ان کو یقین نہیں آ رہا ہے کہ وہ اب ملک کے حکمران ہیں ۔ وہ حکومت کو الیکشن کمپین کی طرح چلا رہے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد بن گیا ہے انہوں نے الائنس بنا کر پی ڈی ایم نام رکھ دیا ہے ۔ پورے پاکستان میں عوام کے نام پر جلسے جلوس کر رہے ہییں ۔ ان 11 جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے یہاں عوام سے بات کی جائے جلسہ کیا جائے ۔







%d bloggers like this: