لاہور کے مشہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرنے کی خبر غلط قرار

لاہور کے مشہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرنے کی خبر غلط قرار

لاہور کے مشہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرنے کی خبر غلط قرار ۔۔ پنجاب حکومت نے نجی چینل کی خبر کو "فیک نیوز” قرار دیدیا

آج میڈیا پر خبر زیرگردش تھی کہ لاہور کی سٹی ڈسٹرکٹ انتطامیہ نے مشہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرکے”رینبو سکوائر” رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے لبرٹی چوک کا نام بدل کر رینبو سکوائر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ نے یہ فیصلہ "سوہنا لاہور” منصوبے کے تحت کیا ہے۔

نجی چینل کے مطابق انتظامیہ نے لبرٹی چوک کو دھنک کے مختلف رنگوں سے پینٹ بھی کردیا ہے اور اسے قوس و قزح جیسی شکل میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے، رینبو سکوائر کی تیاری کے بعد فضا سے لی گئی تصویر نے اسے ایک خوبصورت منظر پیش کیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے میڈیا کو بتایا کہ اس چوک کو جس انداز میں پینٹ کیا گیا اس کے بعد انتظامیہ نے اس کیلئے "رینبو سکوائر” کے نام کی تجویز دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ملک بھر کے مشہور چوکوں کو منفر د انداز میں پینٹ کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔

ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی حکومت کا بھی ردعمل سامنے آگیا اور خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرنے کی خبریں غلط ہیں اور صوبائی حکومت ایسا کچھ نہیں کرنے جارہی۔

واضح رہے کہ اس خبر پر سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے انتظامیہ کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس تجویز کو رد کیا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس جگہ کا نام 50سالوں سے بھی زیادہ عرصے سے لبرٹی چوک ہے، یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مشہور جگہ ہے اس کا نام تبدیل کرنا ایک غلط فیصلہ ہے۔

لبرٹی چوک اس کے اردگرد کے کاروباری افراد کی کامیابی کی کہانی بیان کرتا ہے، اگر نام تبدیل کیا گیا تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسے کسی نے ان دکانداروں سے ان کی شناخت چھین لی۔

سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ اس جگہ کا نام تبدیل کرنے سے عوام کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ لوگ کسی بھی جگہ کے نئے نام کو جلدی قبول نہیں کرتے، حکومت ایسے اقدامات کے بجائے اپنی توانائیاں ان معاملات کو حل کرنے میں صرف کرنی چاہیے جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے، مہنگائی پر قابو پایا جائے اور بے روزگاری کو ختم کیا جائے۔

The post لاہور کے مشہور لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرنے کی خبر غلط قرار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: