لڑکی سے ملنے کیلئے رائیڈ بک کی ،دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کاکہا، اسی جھگڑے پر محمد علی کو گولی ماردی لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کا اعترافی بیان

لاہور(این این آئی) لاہور پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم طاہر کو دوست محسن کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے ملنے کیلئے رائیڈ بک کی ،دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑیسے اترنے کاکہا، اسی جھگڑے پر محمد علی کو گولی ماردی۔پولیس کے مطابق ملزم کے بیان پر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے

ساندہ کے علاقہ میں قتل کر دیا تھا، علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کی دو سال کی بچی بھی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: