لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے کاالزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر ملازمت سے جبری ریٹائر

لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے کا معاملہ،الزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر ملازمت سے جبری ریٹائر

لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے کا معاملہ،الزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر ملازمت سے جبری ریٹائر

سابق سب انسپکٹر گل تاج پر تھانے میں لیڈی پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا، جس پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ہراسگی کا الزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر گل تاج کو نوکری سے جبری ریٹائر کردیا۔

پولیس ترجمان کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ چار ہفتے قبل سابق سب انسپکٹر ٹیکسلا گل تاج کی نامناسب حرکات اور رویے سے تنگ لیڈی پولیس اہلکار نے سی پی او احسن یونس کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر شکایت کی تھی کہ گل تاج اس کے ساتھ نامناسب حرکات کرتے ہے۔

لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت سننے کے بعد سی پی او احسن یونس نے ابتدائی تحقیقات کو مد نظر رکھتے ہوئے سب انسپکٹر ٹیکسلا کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خاتون ایس پی سیکورٹی ذونیرہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پر مشتمل دو رکنی تحقیقات کمیٹی قائم کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون ایس پی سیکیورٹی ذونیرہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پر مشتمل دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے محکمانہ تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ سی پی او کو پیش کی، جس میں سب انسپکٹر گل تاج پر لگے الزامات سچ ثابت ہوئے، جس پر سی پی او احسن یونس نے سب انسکپٹر کو نوکری سے جبری ریٹائر کردیا۔

The post لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے کاالزام ثابت ہونے پر سب انسپکٹر ملازمت سے جبری ریٹائر appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: