ماسٹر ٹائلز اور جلال اینڈ سنز کے درمیان ہونے والی شادی کی تحقیقات مکمل

ایک ہفتہ قبل پاکستان کے 2 مشہور کاروباری گروپس رشتہ دار بن گئے ان میں ٹائلز بنانے والی معروف کمپنی ماسٹر ٹائلز اور جلال اینڈ سنز گروپ شامل ہیں۔

اس شادی پر تقریباً200 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، تاریخی شادی کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا تو ایف بی آر کو بھی ہوش آ گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اس شادی کے اخراجات کے حوالے سے تفصیلات اور ود ہولڈنگ ٹیکس کیلئے انکوائری شروع کی جو کہ اب مکمل ہو چکی ہے۔

تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی۔ کنٹری کلب کو 120 روز کے لیے بک کیا گیا تھا۔

ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ بارات ڈیکوریشن کے لیے بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 95 لاکھ روپے دیئے گئے ۔تقریب میں مدعو کیے گئے 2 گلو کاروں راحت فتح علی خاں اور عاطف اسلم کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دیئے گئے۔یہی نہیں شادی کی تقریب میں نکاح کیلئے آنے والے مولانا صاحب کو بھی 10 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

The post ماسٹر ٹائلز اور جلال اینڈ سنز کے درمیان ہونے والی شادی کی تحقیقات مکمل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: