مجھے کیوں نکالا، ٹرمپ کی شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز

مجھے کیوں نکالا، میں نہیں جاؤں گا، ووٹ کو عزت دو۔۔ سوشل میڈیا پرٹرمپ کے حوالے سے میمز

جوبائیڈن بنے نئے امریکی صدر تو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پاکستانی سوشل میڈیا پر میمز کا حصہ بن گئے،مجھے کیوں نکالا؟ ایک نعرہ لگانا چاہتا ہوں ، ووٹ کو عزت دو۔”جو بائیڈن کو صدر کے تھری پیس سوٹ کا ٹوٹا ہوا بٹن بھی نہیں دیں گے یہ سب میمز سوشل میڈیا پرخوب چل رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی ٹرمپ سے متعلق میمز شئیر کرنے میں پیش پیش ہیں۔ ان کی کچھ روز قبل شئیر کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے نہیں جائے گا، کچھ ایسے کرنا پڑے گا

کامیڈین جریمی میکلین نے ’مجھے کیوں نکالا‘ کا میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

ایوب خالد سِیہانی نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ جو بائیڈن کو صدر کے تھری پیس سوٹ کا ٹوٹا ہوا بٹن بھی نہیں دیں گے.

صاحب جی نے لکھا دی بیسٹ اور”ترُو کے چپیڑاں ماریاں نے۔”

ہنس مسرور بادوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ووٹ کو عزت دو

اسداللہ قمر نے ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی جس میں ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے گھسیٹتے ہوئے نکالا جارہا ہے اور لکھا کہ مجھے کیوں نکالا؟ میں نہیں جاؤں گا،

سجاد صاقی نے لکھا کہ جو بیڈن کے نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ہم ڈونلڈ ٹرمپ کو "مجھے کیوں نکالا” بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پیروڈی نیوز نے لکھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوازشریف سے "مجھے کیوں نکالا” والا تقریر کی کاپی مانگ لی ہے۔

ذوالفقار ناصری نے مزاحیہ تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجھے کیوں نکالا

اشفاق نے عمران خان اور ڈونڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اب تم نہ شروع ہو جانا مجھے کیوں نکالا

اقراء نے ٹرمپ کی جانب سے توڑ پھوڑ کی کوشش کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ٹرمپ نے بھی کہہ دیا ۔کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا ۔

اسی طرح دیگر صارفین بھی امریکی الیکشن کے نتائج اور ٹرمپ کی شکست کو بھرپور انجوائے کررہے ہیں اور طرح طرح کے تبصرے ،د لچسپ میمز اور ویڈیوز شئیر کررہے ہیں۔

The post مجھے کیوں نکالا، ٹرمپ کی شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: