مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ! ندیم افضل چن گہرے صدمے سے دوچار

منڈی بہاوالدین( نیوز ڈیسک ) معمولی تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے دیرینہ اور قریبی ساتھی عبدالرشید گورسی کوجان کی بازی ہار گئے ۔



مخالفین موقع سے فرار۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کے قریبی ساتھی کو عبد الرشید گوراسی اس وقت جان کی باز ہار گئے جب وہ مخالف کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آئے۔


انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل وہ دم توڑ چکے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرشید گورسی کو انکے مخالفین نے نشانہ بنایا ۔


دونوں گروہوں میں دشمنی کافی عرصے سے چل رہی ہے جس کے نتیجے میں عبدالرشید گورسی جان کی بازی ہار گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ہے، نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔





%d bloggers like this: