مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم جلسوں میں لانے کے خلاف حکومت کا بڑااقدام

پی ڈی ایم کو احتجاج کے لیے اب مدارس کے بچے نہیں ملیں گے؟ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے

وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج میں مدارس کے بچوں کی شمولیت روکنے کا پلان بنا لیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آج مدارس کے علما اور منتظمین سے ملاقات کریں گے جس میں حکومتی پالیسی واضح کر کے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شمولیت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا تھا کہ مذہب کی آڑ میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مدارس کے بچوں کے حوالے اس نئے پلان کی وجہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک ہے جس کے تحت سربراہ مولانا فضل الرحمان 31 جنوری تک وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری تک استعفیٰ دیں ورنہ وہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ اسی سلسلے میں پی ڈی ایم نے19 جنوری کو الیکشن کمیشن پاکستان کے سامنے بھی احتجاج کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

The post مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم جلسوں میں لانے کے خلاف حکومت کا بڑااقدام appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: