مرنے سے قبل امیر ترین کاروباری شخص نے اپنے کتے کیلئے کروڑوں روپے کی رقم وصیت کر دی

واشنگٹن (این این آئی ) امریکا میں ایک امیر کاروباری شخص نے مرنے سے پہلے یہ وصیت لکھی ہے کہ فوتگی کے بعد اس کی جائیداد میں 5 ملین ڈالر کی رقم اس کی پالتو کتیا لولو کو دی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی عیش وآرام کیساتھ گذرا سکے۔امریکی ٹی وی کے مطابقیہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کا ہے جہاں فوت ہونے والے شخص کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھا اور اس نے وصیت کی تھی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد اس کی پالتو کتیا 8 سالہ لولو کو دی جائے۔لولو کی کفیل مارتھا برٹن

نے چینل کو بتایا کہ کتے کا مالک بل ڈوریس ایک کامیاب تاجر تھا جس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور گذشتہ سال کے آخر میں اس کی موت ہوگئی تھی۔لولو کی دیکھ بھال کے لیے اس نے 50 لاکھ ڈالر کی وصیت لکھی اور یہ رقم کتیا کی کفیل برٹون کو دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ کتیا کی مناسب دیکھ بحال کر سکیں۔برٹن جو ڈوریس کی دوست رہی ہیں۔ مالک کے سفر کے دوران وہی کتیا کی دیکھ کرتی تھیں۔اس کا کہنا ہے کہ اسے واقعی کتیا بہت پسند آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں