مریم نواز خوبصورت تو ہے لیکن۔۔۔۔ علی امین گنڈا پور ذاتیات پر اتر آئے ،مریم نواز اور بلاول بھٹو سے متعلق افسوسناک ریمارکس‎

اسکردو (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ اسکردو میں جلسے سے خطاب میںعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے

بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا کہ بلاول زرداری کیلئے سزا ہے، بلاول ملا ہے کہ ملی ہے، پتہ نہیں کیا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف تیرے والد کی لوہار کی دکان تھی، آج تو دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا ہےدوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نازیبا زبان استعمال کرنے پر مریم نواز اور گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے ہماری روایات اور اقدار اور گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی ۔ انہوںنے کہاکہ علی امین کو سیاست میں اخلاقیات کا دامن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے تھا ،ہم مائوں بہنوں بیٹیوں والے ہیں ایک دوسرے کا احترام سب سے بنیادی چیز ہے ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: