مریم نواز شاہدرہ میں: ‘حمزہ بھائی اور شہباز شریف نے ذاتی سیکیورٹی اور گاڑیاں بھیجیں’

مریم نواز شاہدرہ چوک میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل جاتی امرا میں رنگ روڈ انٹرچینج پر ان کے قافلے کو روکا گیا تھا۔ جب کہ کچھ دیر بعد انہیں رنگ روڈ سے گزرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

مریم نواز نے شاہدرہ پہنچتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ شہباز شریف اور بھائی حمزہ نے ان کے لیئے اپنی ذاتی سیکیورٹی اور گارڈز بھیجے  ہیں جیل میں بھی انہیں میری فکر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ وہ جلد ہی ان کے ساتھ ہوں گے۔

مریم نواز کے لیئے شاہدرہ میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ وہاں سے مزید کارکنان بھی شریک ہوں گے اور پھر آگے چلا جائے گا۔

%d bloggers like this: