
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز شیئر کر دیں
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی دھاندلی کی مبینہ ویڈیوز جاری کر دی گئی ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عادل چھٹہ اور عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو پولنگ بیگ اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، سیل بھی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ پولیس بھی تحریک انصاف کے ووٹ چوری کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ تھی۔
PTI people caught red handed stealing bagfuls of votes by PMLN MPA Adil Chatta and Ataa Tarar. Seal was also broken. Police was a part of the plan to steal votes for PTI. pic.twitter.com/4M2RJCITrP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
مریم نواز کا ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کی مبینہ دھاندلی کو بے نقاب کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ "ہمارے لوگوں نے ورچوئل یونیورسٹی پولنگ اسٹیشن وزیر آباد کے پریذائڈنگ آفیسر کو پولنگ بیگ لے کر بھاگتے ہوئے پکڑ لیا ، جس کی سیل توڑ دی گئی تھی، جبکہ اسے ڈی آر او کے سامنے بھی لایا گیا ہے۔
Our people caught Presiding Officer of Virtual University Polling Station Wazirabad running away with polling bag, the seal of which was broken. He has been brought before DRO. pic.twitter.com/bhCuEQdgN1
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
Just look at this
CHOR pic.twitter.com/kmMVhXXEBs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
ن لیگ کی نائب صدر کا اسی سلسلے میں ایک سوشل میڈیا صارف کو اس کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ "یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی۔ مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے چہرے نا صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے!”
یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی۔ مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے چہرے نا صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے! الحمدُ للّٰہ ! https://t.co/pv0ghkI6lE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
The post مریم نواز نے وزیرآبادضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز شیئر کر دیں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.