مریم نواز کو وزیراعظم بننے کی بہت جلدی ہے، ثنا اللہ زہری

مریم نواز کو وزیراعظم بننے کی بہت جلدی ہے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعظم بننے کی بہت جلدی ہے وہ صرف جی ٹی روڈ کی سیاست کرتے ہیں ان کو بلوچستان کے حالات کا پتہ ہی نہیں۔

مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والے سردار ثنا اللہ زہری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام دی لاسٹ آور میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں تمام سردار اور نواب نوازشریف کے حامی تھے مگر انہوں نے جو حرکتیں شروع کر دیں ہیں ان کے بعد یہاں ان کا کوئی نام لینے والا نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرداروں سے متعلق لوٹوں کی باتیں کرنے والے صرف اپنی حرکتیں دیکھ لیں کہ انہیں کرسی پر بیٹھنے کی کس قدر جلدی ہے جبکہ وہ صرف جی ٹی روڈ کی سیاست کرنا جانتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر بھی جی ٹی روڈ کی سیاست کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کو بلوچستان کے حالات کا اندازہ ہی نہیں وہ یہاں سیاست نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ثنااللہ زہری نے کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی تھی اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ انہوں نے پی ڈی ایم میں شمولیت اختیار نہیں کی اس لیے ان کو اس جلسے میں شمولیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

The post مریم نواز کو وزیراعظم بننے کی بہت جلدی ہے، ثنا اللہ زہری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: