مریم نواز کیجانب سے نوجوان اسکیچ آرٹسٹ کی تعریف پر رابی پیرزادہ میدان میں

مریم نواز کیجانب سے نوجوان اسکیچ آرٹسٹ کی تعریف پر رابی پیرزادہ میدان میں

مریم نواز کیجانب سے نوجوان اسکیچ آرٹسٹ کی تعریف پر رابی پیرزادہ میدان میں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز ٹویٹ سامنے آئی جس میں انہوں نےایک ٹوئٹر صارف کی ٹوئٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس نوجوان اسکیچ آرٹسٹ کا نمبر چاہیے جس نے ان کا ہاتھ سے اسکیچ بنایا کیونکہ وہ ذاتی طور پر اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

اس ٹویٹ کے بعد معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ محترمہ مریم صاحبہ آپ میرے بزرگوں کی طرح ہیں، مگر دلوں میں بغض رکھنا اور اچھے ٹیلینٹ کو پیچھے کرکے برا ٹیلینٹ آگے لانا اچھے لیڈر کی نشانی نہیں ہے، اللہ آپ کو مجھے اور ہر ذی شعور انسان کو اچھا سوچنے اور کرنے کے توفیق دے۔

اس کے بعد ان پر مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جانے لگی جس پر انہوں نے ایک اور ٹویٹ لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بچہ واقعی بہت قابل ہے، اس نے مریم صاحبہ کی عمر ٹھیک دکھائی ہے، اللہ اسے عزت دے۔ مگر پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا اگر ہم اپنا دل بڑا نہیں کرتے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ناقدین کو جواب میں کہا کہ جو لوگ میری اس پوسٹ پر تنقید کر رہے ہیں وہ جان لیں میرے اللہ نے مجھے ہمیشہ سنبھالا ہے، اور آگے بھی اسی کا سہارا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بچے کے ٹیلنٹ کو برا کہنے پر رابی پیرزادہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

The post مریم نواز کیجانب سے نوجوان اسکیچ آرٹسٹ کی تعریف پر رابی پیرزادہ میدان میں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: