مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکنوں کاریڈ انڈینز ڈانس،بونٹ پر مزید کیا کام کیا گیا؟ ن لیگ کی نائب صدرکا حیرت انگیز ردعمل

کراچی (این این آئی) کراچی میں لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹا گیا، کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے میں شر کت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی

کاٹا گیا جب کہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔لیگی نائب صدر کی گاڑی کے بونٹ پر ’ریڈ انڈینز‘ کا روپ دھارے کارکن ڈانس کرتے رہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ریڈ انڈین‘ بھی کراؤڈ میں موجود تھے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: