مریم نواز کی ہاتھ سے خاکے بنانے والے نوجوان کی تعریف،نوجوان نے کونسا خاکہ بنایا ؟

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد بلال نامی صارف نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے آرٹسٹ شاہ خان کے بنائے گئے اسکیچز شیئر کئے اور کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنی لیڈر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کا اسکیچ بنایا ہے۔

مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی اس نوجوان اسکیچ آرٹسٹ کا نمبر شیئر کریں تاکہ اس کی مناسب حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

کسی نوجوان آرٹسٹ کی کوشش کو ضائع نہ کرنے پر مریم نواز کے طریقے کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔ کیونکہ انہوں نے خود ذاتی طور پر شاہ خان سے رابطہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شاہ خان اب تک بہت سی مشہور شخصیات کا اسکیچ بنا چکے ہیں ، شاہ خان نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ان کا بھی اسکیچ پیش کیا تھا ، شاہ خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ انہیں ان کا اسکیچ پیش کرسکے۔

The post مریم نواز کی ہاتھ سے خاکے بنانے والے نوجوان کی تعریف،نوجوان نے کونسا خاکہ بنایا ؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: