مسلم لیگ (ن)کے لیے بُری خبر! مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، تشویشناک اطلاعات

لاہور(نیوز ڈیسک) مریم نواز کے قافلے میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک ڈرائیور شدید زخمی، جبکہ دوسرے کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں بھر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جس میں مسلم لیگ



کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمانن قافلوں کی صورت میں گوجرانوالہ کے لیے نکل چکے ہیں، تاہم اب ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جو سینئر اینکر پرسن طارق متین کی جانب سے دی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں طارق متین کا کہنا ہے کہ ’’مریم نواز کے قافلے میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک ڈرائیور شدید زخمی ہے ‘‘

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی ریلی میں بھرپور انداز سے شرکت کی جارہی ہے۔ اسی حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ انکے گھر کے باہر اتنا رش تھا کہ وہ گھر سے مرکزی دروازے تک 45 منٹ میں پہنچی ہیں ۔







%d bloggers like this: