مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے پرویز رشید ، مشاہداللہ اور اعظم نذیر تارڑ کے نام فائنل کرلیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نےسینیٹ میں پارٹی ٹکٹ کیلئےناموں کوحتمی شکل دے دی  ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نےصوبہ پنجاب سے پارٹی کے 5 رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے،  ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر اعظم نذیر تارڑ  ایڈووکیٹ کو  پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  کے مطابق جنرل سیٹ پر  پرویز رشید، مشاہداللہ خان اور  پروفیسر ساجد میر کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ  خواتین کی نشست پر  بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

%d bloggers like this: