مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ پھٹ پڑیں، معاون خصوصی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ پھٹ پڑیں، معاون خصوصی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ” فردوس عاشق اعوان جیسی گھٹیا عورت آج تک نہیں دیکھی۔۔ میاں صاحب کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے بارے اس کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتی ہوں۔۔لگتا ہے یہ خاتون اپنے ماں باپ کی بھی عزت نہیں کرتی۔۔”



دوسری طرف انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ” ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے جھوٹے نیازی نے سٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ ملازمین کو اچانک فارغ کر دیا۔ راولپنڈی/اسلام آباد کے ملازمین کے خاندان 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر نیازی کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔۔”۔


%d bloggers like this: