مسلم لیگ ن کے گڑھ گوجرانوالہ میں ملک مخالف بیانیے پر قیادت کے خلاف بینرز آویزاں

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے اداروں کے خلاف سامنے آنے والے بیانیے کے بعد سابق سپیکر ایاز صادق نے بھی ایسا بیان داغ دیا جو کہ ریاست پر اندرونی حملے سے کم نہ تھا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے ایاز صادق کے اس بیان کے بعد کوئی مذمت یا سرزنش سامنے نہ آنے کے بعد کئی لیگی ارکان پارٹی بیانیے سے متنفر ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک خاتون لیگی رہنما روزینہ عالم نے اسی بیانیے کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

اب مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گوجرانوالہ میں بھی نواز شریف، مریم نواز اور ایاز صادق کے خلاف بینرز لگا دیئے گئے ہیں۔

ان بینرز پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور ایاز صادق کا بیانیہ ناقابل قبول ہے۔ جبکہ کچھ بینرز پر سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو میر صادق اور میر جعفر سے تشبیہہ دی گئی ہے اور ان کی تصویر پر بھی ابھی نندن کی مونچھیں لگائی گئی ہیں اور ان پر بھارت کو فائدہ پہنچانے اور اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

لاہور میں بھی ایاز صادق کے بیان پر بینرز لگائے گئے تھے

The post مسلم لیگ ن کے گڑھ گوجرانوالہ میں ملک مخالف بیانیے پر قیادت کے خلاف بینرز آویزاں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: