معروف ریسلر اور ہالی وڈ ایکٹر جان سینا کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟


مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا دوسری بار خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی نئی اہلیہ ایک مسلمان خاتون ہیں جو ایرانی نژاد کینیڈین ہیں۔

بین الاقوامی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے شی شریعت زادے نامی ایک خاتون سے شادی کی، شی شریعت زادے کینیڈا کے شہر وانکور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں۔

شی شریعت زادے کے والدین کا تعلق ایران سے ہے مگر وہ 1989 میں کینیڈا میں پیدا ہوئیں، "دی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا” سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ایک ٹیکنالوجی کے ادارے میں بطور پروڈکٹ مینیجر اور انجینئر ملازمت اختیار کی۔

جان سینا اور شی شریعت زادے کی ملاقات 2019 میں اس وقت ہوئی جب جان سینا ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے کینیڈا آئے ہوئے تھے، گزشتہ روز سے میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ جان سینا نے شی شریعت زادے نامی اپنی گرل فرینڈ سے مبینہ طور پر فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ جان سینا کی جانب سے اپنی شادی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا اپنے قریبی دوستوں کو شادی کی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے اس میں مدعو بھی کیا۔

The post معروف ریسلر اور ہالی وڈ ایکٹر جان سینا کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: