معروف سٹیج اداکارہ اغوا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم افراد نے معروف سٹیج اداکارہ حرا ملک کو اغوا کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیج اداکارہ عائشہ المعروف حرا ملک کی والدہ نسیم بیگم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیٹی دو سال سے مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامے کررہی ہے، تین روز قبل وہ اپنی رہائش گاہ مدینہ کالونی سے غائب ہے۔ نسیم بیگم نے کہا کہ
وہ شوگر کی مریضہ ہیں،دوائی لینے گھر سے گئیں، واپس آئیں تو حرا گھر پر نہیں تھی۔تھانہ فیکٹری ایریا میں رپورٹ بھی درج کروائی لیکن پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی۔ نسیم بیگم نے وزیر اعلیٰ پنجاب

سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: