معیشت استحکام کی جانب گامزن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، روپے کی قدر میں اضافہ

dollar to PKR

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنے والے مالا مال،حصص کی مالیت میں کھربوں کا اضافہ

معیشت استحکام کی جانب گامزن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستانی معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس369.01 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41153.05 تک پہنچ گیا۔

رواں ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبار شروع ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرگیا ۔

کاروبار کے دوران21 کروڑ16 لاکھ3 ہزار556 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، اور کاروبار میں 0.9 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جس سے کاروباری افراد کو 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک میں بڑھتی ہوئی ترسیلات زر کی بدولت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روزامریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوا۔

امریکی ڈالر جس کی قیمت اگست کے آخر تک 168 روپے سے زائد تھی اب تقریبا 10 روپے کی کمی کے بعد 158 روپے 69 روپے کا ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

The post معیشت استحکام کی جانب گامزن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، روپے کی قدر میں اضافہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: