مقدمہ ہارنے پر موکل نے وکیل اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا،مرکزی ملزم گرفتار

مقدمہ ہارنے پر موکل نے وکیل اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا،مرکزی ملزم گرفتار

ملتان، فیضان نامی موکل نے مقدمہ ہارنے کے دکھ میں اپنے 3 ساتھیوں سمیت وکیل صابر قریشی اور ان کے بھائی کو گھر میں گھس کر بیہمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔

متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول صابر قریشی سینئر وکیل تھے جنہیں ملزم نے کیس ہارنے کے دکھ میں قتل کیا اور اس قتل کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر تشدد کیا اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد لاشوں کو تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر نیازی نے کہا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے 4 روز کی تفتیش کے بعد مرکزی ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا ہے اب اس کی مدد سے باقی معاونین کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

The post مقدمہ ہارنے پر موکل نے وکیل اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا،مرکزی ملزم گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: