ملک میں غیر یقینی صورتحال! سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے پہلے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 998.36 پوائنٹس گر گیا جس کے باعث 40 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق صبح دس بجے انڈیکس 525.04 پوائنٹس گر گیا، انڈیکس کی سطح 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھونے کے


بعد 39545.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔پورے کاروباری روز کے دوران مندی میں اتار چڑھا دیکھنے کو ملا، ایک موقع پر انڈیکس میں مندی 1 ہزار پوائنٹس سے زائد سے گر گیا تھا اور انڈیکس 38865.10 پوائنٹس کی سطح پردیکھا گیا تھا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 998.36 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھونے کے بعد 39072.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.49 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 27 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 438 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔دوسری جانب رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اگست کے آخری ہفتے سے لیکر اکتوبر کی 5 تاریخ تک روپیہ تقریباً 4 روپے کے قریب سستا ہو گیا ہے۔ جس کے باعث بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کی
کمی ہوئی ہے۔







%d bloggers like this: